بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی پر امن لانگ مارچ کے شرکا کو سوراب کے بعد قلات میں بھی فورسز نے تشددکا نشانہ بنایا۔
سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سوراب کے بعد اب قلات میں بھی مارچ کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سوراب میں تمام رستوں پر کنٹینر لگاکر بند کرنے اور مارچ کے شرکاپرلاٹھی چارج و تشدد کے باوجود فورسز مارچ کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اب قلات پہنچ گئی ہے لیکن قلات میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اورتما م راستے کنٹینر لگاکربند کردیئے گئے ہیں جس سے مارچ شرکاکو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔
مارچ میں شامل ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز تشدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتل کردیا گیا ہے ۔
واضع رہے کہ لانگ مارچ روکنے کیلئے ریاستی مشینری اپنی تمام تر حربے استعمال کر رہی ہے لیکن لانگ مارچ کے شرکا ہمت وجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔