بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے سامان سے لدے 25 گاڑیاں تحویل میں لینے کیخلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج ہیں اور اہم شاہراہیں بلاک ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر احتجاجا بلاک کردیا۔
ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ سبی شاہراہ کو تیرا میل کے مقام پر بھی بلاک کردیا۔
شاہراہوں کی بندش سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مسافر متبادل کچے راستوں سے جانے پر مجبور ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ شاہراہ گزشتہ رات بھی 5 گھنٹے بلاک رہی۔
واضع رہے کہ ایف سی 115ونگ اور کسٹم کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دشت تیرا میل بٹہ ایریا میں مال بردار 25 گاڑیوں کو تحویل میں لیا تھا جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔اور ٹرانسپورٹرز گاڑیاں و سامان واپس کرنے کامطالبہ کررہےہیں۔