بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں بلوچی زبان کے شعرا و ادبا کی جانب سے اورماڑہ پبلک کلب میں بلوچی زبان کے نامور افسانہ نگار صبیحہ کریم کے نام پر اور پسنی کے نوجوان شاعر انیس دودا کے احترام میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں شاعرجاوید امبر، عمردین مہر اور سراج روشن نے اپنے افسانے پیش کیے۔
تقریب میں نامور شاعر سلیم بزگ، اسلم شوہاز، آر بی ملا، عمر دین مہر، انیس دودا، محمود سگار، اکبر رفیق، عارف سحر، تاجل، مرشد صبا، راجہ ایس جان، رحمان عزیز اور دیگر شعرا نے اپنے شعر اور نظمیں پیش کیے۔
تقریب میں شعرا و ادبا سمیت فدا کریم بھی موجود تھے جبکہ منعقدہ تقریب میں علاقے کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔