دالبندین و لسبیلہ میں ٹریفک حادثہ، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور لسبیلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دالبندین سے اطلاعات ہیں کہ قبائلی رہنماسردار بیبرگ خان مندازئی مینگل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔

وہ قبائلی رہنمامرحوم موسی خان مندازئی مینگل کے چھوٹے صاحبزادے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل قبائلی رہنماءمیر جان محمد مینگل کے چھوٹے بھائی تھے ۔

ان کے ہمراہ ایک شخص زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مرحوم سردار بیبرگ خان مینگل کی گاڑی تیز رفتاری کی سبب الٹ گی اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ایل پی جی گیس ٹرک جو کہ گوادر سے کراچی جارہا تھا کنڈملیر کے علاقے دلتوس چڑھائی پر کھائی میں جاگرا۔

اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ہلاک ہو نے والے ڈرائیور محمد مشتاق سکنہ ضلع جھنگ (پنجاب) اور زخمی ہو نے والے کلینرنوید شہزاد ولد ملک ریاض احمد سکنہ ضلع جھنگ کوہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment