پاکستان کا آریسرکو کالعدم قرار دینامحکوم قوموں کے لیے نیک شگون نہیں، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جیئے سندھ قومی محاذ (آریسر)، جو کہ سندھ کی ایک جمہوری قوم دوست جماعت ہے، کو کالعدم قرار دینا پاکستان سے آزادی کے لئے محکوم قوموں کی جمہوری جدوجہد کیلئے سکڑتی ہوئی گنجائش کی دلالت کرتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں محض فوج کی سرپرستی میں کام کرنے والے فاشسٹ، جہادیوں اور مدرسہ مافیہ کیلئے مزے لینے کی گنجائش رہ گئی ہے۔

https://twitter.com/rahimbalochh/status/1260554321558568960?s=12

واضح رہے کہ سند ھی اقوام اپنی تشخص اور حقوق کے لیے بر سرے پیکار ہیں،جہاں سینکڑوں سندھی کارکن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہو ئے ہیں۔
اس کے ساتھ درجنوں سندھیوں کی زیر حراست قتل بھی سامنے آئی ہے،اور آج سندھ میں ریاستی مظالم کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment