مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کی جبری گمشدگیوں کے سلسلوں میں تیزی آ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز ایم فل کے طالب ثناء سیاپاد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا۔
اسلام آباد کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ثناء بلوچ کو خاران کے علاقے جوڑان سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔
دریں ثناء بلوچ خاران میں قائم ادبی تنظیم نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے صدر بھی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔