بلوچستان کے علاقے قلات اورچاغی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شعیب ولد ماسٹر نور سکنہ غزاگ قلات کے نام سے ہوگئی ۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی کے نام سے ہوگئ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سیف الحسنی گاڑی میں تھے کہ اس پر مسلح افراد نے کردی۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔