بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے متصل رئیس گوٹھ کے قریب ہفتے کے روزہینو ٹرک کی ٹکرسے حب کے مقامی صحافی شعیب کلکلی بلوچ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔
متوفی حب کے علاقہ الہ آباد ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی الماس سے ایک شخص کی نعش ملی جو کہ شناخت سے نشے کا عادی لگتا ہے ۔
نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ کے قریب واقع تراسی لانڈھی کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمدہوئی۔
لیویزذرائع کے مطابق ہفتے کی شام نوکنڈی کے قریب شاہراہ میں واقع تراسی لانڈھی کے مقام پر لیویز فورس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔
جبکہ لیویز ذرائع نے میڈیاکو بتایاکہ لاش پرانی ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی۔