بلوچستان کے علاقے نوشکی ،دالبندین اوردکی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات سے 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
نوشکی کے گری ڈاک کے علاقے کلی دوست محمد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت زبیر احمد ولد شوکت علی بادینی سکنہ کلی شریف خان نوشکی کے نام سے ہوگئی۔
نوشکی لیویز نے نعش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ۔
دوسری جانب دالبندین میں مشرقی بائی پاس پر مسلح کارسواروں نے فائرنگ کرکے محمد موسیٰ نامی شخص کو ہلاک کردیا جبکہ محمد عارف ودیگر ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع لگتا ہے۔
مزید کارروائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت عطا اللہ ولد ملوک خان مری ساکن جنگل دکی کے نام سے ہوگئی۔
واقعہ راغہ روڈ پر سپین مسجد کے قریب پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے عطااللہ پرفائرنگ کی۔
ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق واقع رشتے کے تنازعے پر پرانی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔