وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا10دسمبر کوآل پارٹیز کانفرنس کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 10دسمبر کوآل پارٹیز کانفرنس کااعلان کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس (ٹویٹر)پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز 10 دسمبر کو انسانی حقوق کی عالمی دن کے مناسبت سے ماورائے آئین اقدامات، جبری گمشدگیوں، فیک انکاونٹرز میں لاپتہ بلوچوں کے قتل اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی۔

ماما قدیر نے اپنے پیغام میں تمام لاپتہ افرادلواحقین اور سیاسی و سماجی تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment