بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللہ شاہراہ پر تین گاڑیوں میں تصادم سے 2افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والی کار بے قابو ہوکر 2گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 کاروں میں آگ لگ گئی جبکہ تیسری کار کھائی میں جا گری۔