ضلع آواران میں پاکستانی فوج پرحملہ وہلاکتوں کے بعد فوجی جارحیت شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ اورہلاکتوں کے بعد سرچ آپریشن کے نام پرعلاقے میں فوجی جارحیت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کاکہنا ہے کہ ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے معروف علاقہ منگلی میں واقع پاکستان آرمی کی مرکزی کیمپ پر گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے مرکزی مورچہ کو نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع نے مذکورہ حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے کیوں کہ حملے کے فوراً بعد جنگی ہیلی کاپٹر مذکورہ کیمپ پہنچ گئے ،جہاں سے ہلاک اور زخمیوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزپیر علی الصبح بھی پیلی کاپٹر مذکورہ کیمپ پہنچ گئے جس کے بعد علاقے میں فضائی سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ضلع آواران کے علاقہ گواش ،دراسکی اور مشکے کور سمیت آس پاس کے پہاڑوں اور ندی نالوں میں پیر کی صبح سے فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹر نیچی پرواز کرکے سرچ آپریشن کر رہے ہیں ۔

بتایا جارہاہے کہ بعض جگہوں پر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دراسکی ندی جوکہ ضلع آواران کو ضلع واشک ،اور ضلع پنجگور سے ملانے ولا واحد عام گزرگاہ بھی ہے جس سے روزانہ درجنوں مسافر گاڑیاں آتے جاتے ہیں ۔ آپریشن دوران بعض اوقات ہیلی کاپٹر مسافر گاڑیوں اور اونٹ ،گدھوں کے کاروانوں کو بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

آخری اطلاع تک ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی وجہ سے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کے بارے معلومات ملنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment