گوادر میں پاکستانی فور س کوسٹ گارڈ پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک مرکزکے ساحلی علاقے گنز میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورس کوسٹ گارڈپر 2 مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آج بروز ہفتہ صبح 9 بجے جیوانی کے علاقہ گنز میں سمندر کنارے کوسٹ گارڈ کو یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا جس سے کئی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
ماضی میں بھی ضلع گوادر کے ساحلی علاقوںپسنی ،جیونی، گنزاور اورماڑہ میں کوسٹ گارڈ پر حملے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم آج کے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔