نصیر آباد میں پولیس پر بم حملہ،بیلہ میں نوجوان کی خودکشی

0
49

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں پولیس گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

نامعلوم مسلح افراد نے منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود چانڈیہ ڈپ کے قریب پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جانی نقصانات کے حوالے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ کر مزید تفتیش کررہے ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بیلہ میں ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بیلا میں ٹیارہ کے مقام پر 25 سالہ نثار علی ولد بہار علی بلوچ ساکن آواران نے جمعہ کے روز خود کو مالی کر خود کشی کرلی۔

ریسکیو 1122سینٹر ٹیارہ کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔

نعش سول اسپتال بیلا منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ تاہم خود خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here