یوم شہداء بلوچ کی مناسبت سے ایف بی ایم کی طرف سے تقریبات کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ایف بی ایم کے ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں فری بلوچستان موومنٹ کے ممبران سمیت بلوچ قوم کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ تیرہ نومبر بلوچ شہدا ء کا دن ہے جسے بلوچ قوم دنیا بھر میں مناتی ہے۔

حسب روایت رواں سال بھی یہ تقریب بلوچستان کے علاوہ دیگر مممالک میں بھی منائی گئی۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے یوم بلوچ شہداء کے موقع پر بلوچستان ، برطانیہ ، جنوبی کوریا ، جرمنی اور نیدر لینڈز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان میں بی این ایم کی طرف سے یہ تقریبات مشکے ، تربت اور گوادر میں منعقد کیے گئے جن میں بی این ایم کے ممبران نے شرکت کی۔

Share This Article
Leave a Comment