بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سیٹلمنٹ آفس سے 15 ہزار ایکڑ زمین کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کی درخواست پربورڈکے 3 ملازمین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ملزم سابق سیٹلمنٹ آفس کو کوئٹہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزمان موضع سام خیل اور تالہ حیدر زئی کا ریکارڈ لے گئے ہیں۔
سیکرٹری (ریونیو) بورڈ آف ریونیو بلوچستان کوئٹہ کی درخواست پر بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزم حسیب اللہ سابق کانگو سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ گرفتار کرلیے گئے۔
سیکرٹری (ریونیو) بورڈ موضع سام خیل اور تالہ حیدر زئی کوئٹہ کے ریونیو ریکارڈ کی وصولی کے لیے ریونیو کے ماتحت اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔
درخواست میں تحریر کیا گیا ہے موضع سام خیل اور تالہ حیدر زئی کا ریکارڈ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بلوچستان کو شوکاز نوٹس اور تمام معروف خبروں میں شائع ہونے کے باوجود ریکارڈ فراہم کرنے سے انکاری اور ریکارڈ اپنے ساتھ لئے گئے ہیں۔
امان اللہ سلاچی، سابق نائب تحصیلدار حسیب اللہ سابق کانگ انیش کمار، سابق پٹواری سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔