مبارک قاضی کی یاد میں نوشکی میں ادبی ریفرنس کا اہتمام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میںزند اکیڈمی کے زیر اہتمام پریس کلب نوشکی پریس کلب نو شکی کے تعاون سے نو شکی پریس کلب میں بلوچ زبان کے نامور شاعر مبا رک قاضی کی یاد میں ادبی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی صدارت بلوچ زبان کے ادیب اور صحافی یار جان بادینی نے کی جبکہ مہمان خاص اردو زبان کے نامور ادیب رمضان بلوچ تھے۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یارخان بادینی نے کہا کہ مبارک قاضی ایک نامور شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کیا۔ مر حوم نے اپنی شاعری کے زریعے بلو چستان کے ثقافت اور رسم و رواج روشن کیا۔

تعزتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے رمضان بلوچ نے کہا کہ مبارک قاضی بلوچی زبان کے ایک نامور شاعر ہو نے کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے بلوچی زبان کو اپنی شاعری کے ذریعے فروغ دیا۔

زند اکیڈمی کے زیر اہتمام مبارک قاضی کوخراج عقیدت پیش کی گیا۔

آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment