بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گاؤں کوٹ اعظم میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر کےماں اور بیٹی کو قتل کر دیا ۔
مقتول خواتین کی شناخت روبینہ اور سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ زمین کا تنازع بتایا جارہا ہے۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ہرنائی کے علاقے ہرنائی شاہرگ میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخصہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق شاہرگ سندھی محلہ میں حاجی امان اللہ تارن کے دفتر کے چوکیدار درامری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ۔
لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے طویل میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا ہے۔
چوکیدار کو قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
لیویز تحقیقات کررہی ہے۔
علاوہ ازیں اوستہ محمد میںامٹول پل کھیر تھر کینال سے ایک لاش ملی ہے جوکہ پرانی تھی جسے پولیس نے نکالا جن کی شناختی کارڈ جیب سے نکالی جن کے مطابق اس کا نام عمران علی ولد مشتاق ساکن مصطفی کالونی بائی پاس سکھر کا رہائشی ہے۔
لاش اس وقت سول ہسپتال اوستہ محمد میں رکھاہوا ہےاور ورثا کی تلاش ہے۔
لاش کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بوسیدہ ہے ۔
مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔