غزہ میں حماس کے سرنگوں میں جنگ شروع، کئی سینئر رہنما ہلاک ہوگئے، اسرائیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے سرنگوں میں جنگ شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے کئی سینئر رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے اس دوسرے مرحلے میں زمین میں گہرائی تک گھس کر سرنگوں کو تلاش کیا جارہا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیں ٹینکوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی حصے کو الگ کرنے کے بعد اس حماس کے جنگجوؤں کیخلاف ان کی سرنگوں اور زیر زمین ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے میڈیا کو بتایاکہ اب ہم ان پر شکنجہ کسنا شروع کریں گے۔ جب میں کہ رہا ہوں کہ ہم پیچ کو سخت کر رہے ہیں تو اس کا مطلب زمین کے اوپر کے ساتھ زمین کے نیچے بھی ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی کہ فوج کو توقع ہے کہ حماس تحریک کے سینئر رہنما کل رات ایک غیر معمولی حملے کے دوران مارے جائیں گے۔

اتھارٹی نے مزید کہاکہ زمین کے اوپر اور نیچے ایک بہت بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں حماس کے کئی رہنماؤں سمیت بہت سے جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوج اس وقت بیچ کیمپ اور الشفا ہسپتال میں حماس تحریک کے مضبوط گڑھوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کو "اہم” نقصان پہنچایا۔

Share This Article
Leave a Comment