ایمبولینسوں پر اسرائیلی حملے سے ’خوفزدہ‘ ہوں، سیکر ٹری جنرل اقوام متحدہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ غزہ میں ایمبولینسوں کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کے حملے سے ’خوف زدہ‘ ہیں جبکہ ہسپتال کے باہر سڑک پر بکھری لاشوں کی تصاویر ’دل دہلا دینے‘ والی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے عسکریت پسند گروہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے، یہ تنازعہ لازمی رکنا‘‘ چاہیے۔ ان کا جمعے کے روز ایمبولینسوں کے ایک قافلے پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا، میں الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینسوں کے قافلے پر مبینہ حملے سے خوفزدہ ہوں۔ ہسپتال کے باہر سڑک پر بکھری لاشوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال خوفناک‘‘ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جنگ بندی کی اپیل کی اور سات اکتوبر کو حماس کے ابتدائی حملے میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اس کی ایک ایمبولینس غزہ سٹی ہسپتال کے داخلی راستے کے قریب اسرائیلی فورسز کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل ‘‘ کا نشانہ بنی۔اس حملے میں 15 افراد کے ہلاک اور 60 سے زائد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے ایک ایمبولینس پر فضائی حملہ کیا ہے، کیوں کہ فورسز نے شناخت کی تھی کہ اسے حماس کے دہشت گرد سیل نے استعمال کیا ہے۔‘‘

واضع رہے کہ حماس کے زیر کنٹرول وزارت صحت کے مطابق غزہ میںاسرائیلی حملوں میں اب تک تقریبا 9500 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3900 بچے اور 2509 خواتین شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment