پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کوفورسز وخفیہ اداروں ں نے ان کے بھائی کے گھر سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کی درخواست میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
فواد چوہدری کے وکیل اور چھوٹے بھائی فیصل چوہدری نے درخواست دائرکرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ دن ساڑھے بارہ بجے کچھ لوگ عام کپڑوں اور وردی میں ملبوس ان کے بھائی فواد چوہدری کو اپنے ساتھ لے گئے۔
انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے پھر بھی وہ لوگ انھیں غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے گئے ہیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
واضع رہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات و سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رہے ہیں۔