ضلع گوادر میں پڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادرکے ساحلی شہرپسنی میں گذشتہ روزمکران کوسٹل ہائی پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ اور درجنوں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدفوجی آپریشن کے نام پر ضلعبھر میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی علاقائی اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کے نام سے جاری فوجی جارحیت وسیع علاقے میں کی جاری ہے جس میں ضلع بھر کے پہاڑی علاقے جوگوادر،پسنی اور اورماڑہ کو ملاتے ہیںمیں آبادیو ں اور پہاڑی ایریا میں ہیلی کاپٹرشیلنگ کر رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زمینوں وفضائی جارحیت میں درجنوں ہیلی کاپٹر ،ڈرون جہازاور زمینی فوج حصہ لے رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ مذکور ہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر ایس این جی کمانڈو اتار رہے ہیں ۔

فوجی جارحیت سے پہاڑی علاقوں وقصبوں سے مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اب تک علاقائی سطح پرکسی قسم کی گرفتاری ، ہیلی کاپٹرشیلنگ اورفائرنگ سے ہلاکت کی خبریں سامنے نہیں آئیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز پسنی میں فوج پر حملے میں آئی ایس پی آر کے مطابق 14 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ علاقائی ذرائع بتاتے ہیں مذکورہ حملے میں 20 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

Share This Article
Leave a Comment