غزہ شہر کا مکمل محاصرہ کر لیا، حماس کے ٹھکانوں کوپرحملہ جاری ہے، اسرائیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے‘ اور اب وہ حماس کے ٹھکانوں، ہیڈ کواٹرز اور دیگر تنصیبات پر حملے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 افراد ایک سکول پر ہونے والے تازہ حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے مطابق اس کے فوجی دستے اور ٹینک اب غزہ پٹی کے اندر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی دستے غزہ پٹی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے زمینی فوجی آپریشن میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی 162ویں ڈویژن کے کمانڈر اٹسک کوہن کے مطابق یہ فوجی اب غزہ کے اندر تک پہنچ گئے ہیں۔

https://twitter.com/AlArabiya/status/1720002421991334258?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1720002421991334258%7Ctwgr%5E9382e6b8ce827bd377692cb09b162b9ad4a19dc7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.alarabiya.net%2Fmiddle-east%2F2023%2F11%2F03%2FD8BAD8B2DB81-D8B4DB81D8B1-DAA9D988-DA86D8A7D8B1D988DABA-D8A7D8B7D8B1D8A7D981-D8B3DB92-DAAFDABEDB8CD8B1DB92-D985DB8CDABA-D984DB92-D984DB8CD8A7-DB81DB92-D8A7D8B3D8B1D8A7D8A6DB8CD984DB8C-D981D988D8AC

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان ڈینیئل ہاگیری نے صحافیوں کو بتایا، آئی ڈی ایف کے فوجی غزہ سٹی کے علاقے کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور حماس کے شدت پسندوں کے ساتھ دو بدو لڑائی کر رہے ہیں۔‘‘

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی بہت سی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اسٹریٹیجک تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

فوج کے مطابق غزہ پٹی میں منگل سے جاری لڑائی میں اس کے 16 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment