ضلع گوادر: جیونی میں کوسٹ گارڈ کا ماہیگیروں پر تشدد، سمندر پر جانے سے روک دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سی پیک مرکز ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے حسب روایت علاقائی ماہیگیروں پر لاٹھی جارج کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بناکر سمندر جانے سے روک دیاہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ایک بار پھر کوسٹ گارڈ کی جانب سے کنٹانی ھور پر علاقائی ماہی گیروں کو سمندر جانے سے روک دیا گیا اور ان پر لاٹھی کرکے گالی گلوچ بھی کی۔

ماہی گیروں  کا کہنا ہے کہ کنٹانی ھور پر کوسٹ گارڈ نے متوازی حکومت قائم کی ہے جو کسی کو نہیں مانتی ، انتظامیہ کوسٹ گارڈ کے سامنے بے بس ہے۔

کنٹانی پر ماہی گیروں اورکاروباری حضرات اور مزدوروں نے حق دو تحریک اور آل پارٹی گوادر سے اپیل کی ہے کہ کنٹانی کاروبار پر آئے روز کوسٹ گارڈ کی مظالم اور غنڈہ گردی پر کردار ادا کریں چونکہ کنٹانی ہزراوں مزدوروں کا واحد کاروبار کا ذریعہ ہے، آئے روز کوسٹ گارڈ کی مظالمت اور غنڈہ گردی سے ہزاروں خاندانوں کا واحد روزگار ہاتھ سے چن جانے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جوکہ ضلع گوادر کےلیے معاشی بدحالی کا سبب بن سکتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment