پنجگور میں 2 روزہ کتب میلے کا آغاز، 3 لاکھ کی کتابیں فروخت

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پنجگور دی اوسس پبلک سکول میں دو روزہ کتب میلہ کا آغاز کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ نے کتب میلہ کا افتتاح کیا ۔

سابق بلوچستان وزیر اور نیشنل پارٹی کےبلوچستان کے صدر رحمت صالح نے بھی کتب میلہ میں شرکت اور اسے نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے نیک شگون قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ریاض سعید ڈائریکٹر دی اوسس پبلک سکول میجر حسین علی پرنسپل نظرحسین عبداللہ کریم ساکم حسین داود رئیس اور دیگر بھی موجود تھے۔

کتب میلہ میں ضلع بھر کے سکولوں کے طلبہ اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کتب کے اسٹالز میں دلچسپی لی، دی اوسس سکول کے تحت دو روزہ کتب میلہ کے دوران سکول انتظامیہ نے بہترین انتظامات کر رکھے تھے ۔

دو روزہ کتب میلہ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کو جن قوموں نے اپنی زندگی کا مقصد بنایا آج وہ ناقابل تسخیر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دی اوسس پبلک سکول انتظامیہ کی جانب سے دو روزہ کتب میلہ علاقے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے سکول اور کالجوں کی سطح پر کتب کی اہمیت پر پروگراموں سے کتاب کی بابت مذید آگاہی اور شعور پھیلے گا کل دوسرے دن کتب میلا خواتین کے لیے رکھاگیا ہے اس میں صرف خواتین حصہ لیں گی ۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کتب میلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے کتب میلے کا انعقاد ایک منفرد اور حوصلے افزا اقدام ہے معاشرے خصوصا طلبا اور طالبات کو اس گٹھن حالات میں کتابوں کی طرف مائل کرنا ایک انتہائی آئس اقدام اور پنجگور کے سماج میں ایک مثبت تبدیلی کی طرف ایک عظیم تحفہ ہے، نیشنل پارٹی کی پہلی ترجیح تعلیم ہے ہمیں ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی طرف گامزن ہونا تب جاکر ہم دوسرے اقوام کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment