؎ضلع پنجگور فائرنگ سے ایک شخص جابحق جبکہ پشین میں بیٹے نے باپ اوربھائی نے بھائی کو قتل کردیا
پنجگور کے علاقے پرومی کپ میں نامعلوم افراد فا ئر نگ سے 1شخص جاں بحق۔
ہفتہ کوضلع پنجگور کے علاقے پرومی کپ میں رہزنوں کی فائرنگ سے داؤدنامی شخص جاں بحق ہوگیا
پشین کے علاقے ریزات کے کلی نیگا ندہ میں باپ بیٹے کی تلخ کلامی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
بیٹے نے طیش میں آ کر باپ کو جبکہ بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو جا ن سے ما ر ڈا لاواقعہ میں با پ بیٹا جان سے گئے جبکہ خا تون اور بچے سمیت2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو پشین کی تحصیل کا ریزات میں واقع کلی بالا نیگاندہ میں تراویح کے بعد ایک شخص عبدالرشیدلالا اور ان کے بیٹے پا میرخان کے درمیان تلخ کلامی پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کوزخمی کر دیاجبکہ اس موقع پر موجود لا لا عبدالرشید کے دوسرے بیٹے نے فا ئرنگ کر کے بھائی پا میر خان کو قتل کر دیا واقعہ میں ایک خا تون بی بی شاکرہ اور 12سالہ بچہ زخمی ہوگئے ہیں واقعہ سے متعلق مزید کا رروائی جا ری ہے۔