بلوچستان کے علاقے ژوب میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کے حملے میں اسپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) کے ایک میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور کپیٹن سمیت چار زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں میجر علی رضا اور حوالدار راہو نثار شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کپٹن نعمان، سپاہی یاسر اور سپاہی عمران شامل ہیں۔
زخمیوں میں کیپٹن نعمان اور سپاہی یاسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
فورسز پر مذکورہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی ہے ۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ آج صبح ژوب کے علاقے سمبازہ میں تحریک طالبان پاکستان نے ایس ایس جی کمانڈوز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایس ایس جی کے میجر علی رضا اور ایک صوبیدار ہلاک ہوا اور ایک کیپٹن سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
محمد خراسانی نے کہاکہ اس کارروائی میں ہمارے تمام ساتھی محفوظ رہےـ۔