ہوشاپ: پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشن کے نام پر 2 افرادکی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف سی نے اطلاع ملنے پر ہوشاپ میں سرچ آپریشن کی اس دوران ایف سی کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والےافرادکی لاشیں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت میں منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت سامنے نہیں لائی جاسکی ہے۔

لاشوں کو ایف سی ہیڈکوارٹر سے لیویز کی مدعیت میں ٹیچنگ ہسپتال لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment