یوکرینی فورسز کامقبوضہ کریمیا میں روسی فوجی تنصیابات پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یوکرینی فورسز نے روس کے زیر قبضہ کریمیا میں ایک نیا حملہ کیا ہے۔

یوکرینی فورسز نے کریمیا میں سواستوپول کے مقام پر واقع روسی عسکری تنصیابات پر تازہ حملے کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں بحیرہ اسود میں واقع روسی بحری فلیٹ کے صدر دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ یوکرینی فورسز کے تازہ حملوں کے نتیجے میں روسی فوج کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اتوار کو بھی یوکرینی فورسز نے اسی علاقے میں حملے کیے تھے۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی یوکرین میں کئی محاذوں پر روسی فوج کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ ایسے کئی محاذوں پر روسی اور یوکرینی فورسز کے مابین گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات بھی ہیں۔

یوکرنی فوج نے کریمیا میں جون کے آغاز میں تازہ حملے کرنا شروع کیے تھے، جن کا مقصد اس مقبوضہ علاقے کو ماسکو کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔ یوکرینی فوج نے البتہ اعتراف کیا ہے کہ روسی جوابی حملوں کی وجہ سے اس آپریشن پر عمل درآمد سستی کا شکار ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اس جنگ میں دراصل روس کا مقابلہ مغربی طاقتوں سے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو عسکری تعاون فراہم کر رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ اس جنگ میں روس کے مد مقابل آ چکی ہیں۔

لاوروف نے یوکرین جنگ کو ہائبرڈ وار‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا، آپ اسے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن وہ (مغربی طاقتیں) ہمارے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ وہ بالکل ہمارے مد مقابل ہیں۔‘‘

Share This Article
Leave a Comment