بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکواٹر کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے تقریباً ڈیڑھ بجے نوشکی قاضی آباد میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملہ پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈ کواٹر ہوا ہے۔
باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ نوشکی میں واقع پاکستانی انٹیلی جنس کا یہ ادارہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی انٹلیجنس و تمام تر ڈیتھ اسکواڈز کے نیٹورکنگ کے لئے پورے رخشان ریجن میں سب سے اہم اور مرکزی کردار ادا کررہا ہے، جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ افراد کو ٹارچر سیلوں میں بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی انٹیلی جنس اداروں پر اس طرح کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے کی گئی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سرکاری و آزادذرائع سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔