پاکستان میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میںعام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔

ایک اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج اس نے ’حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

’ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔‘

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اس کے 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد ’انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment