ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کو 13 دن مکمل ،مزید 3 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن گذشتہ 13 دنوں سے جاری ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فورسز نے مزید 3 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت علی محمد ولد دل مراد بگٹی، نور محمد ولد دل مراد بگٹی اور یار خان ولد شاہ علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال کررہا ہے۔

فوج کی جانب سے ٹریکٹر مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ فوج کو راشن سپلائی کیلئے تیل وغیرہ کا خرچہ بھی وہ خود ہی کریں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سوئی کے قریب سوناری مٹ کے علاقے میں ایک سکول پر بھی فوج نے قبضہ کر کے اسے اپنے کیمپ میں تبدیل کریا ہے۔ جبکہ سوئی سے تین ہیلی کاپٹر بھی مسلسل درینجن، گنڈوئی اور آسرئی کے علاقوں پر گھوم رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment