بلوچی زبان اور بلوچستان کےمعروف قومی شاعر مبارک قاضی کے سوئم کے موقع پر ان کے آبائی علاقے پسنی میں سیکڑوں افراد نے انکی قبر پر حاضری دی اور انہیں انکی عظیم قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
سیکڑوں افراد ریلی کی شکل میں مبارک قاضی کی ہاتھ سے بنائے ہوئے تصاویر لئے قبرستان پہنچے اور ان کی قبر پر گل پاشی کی اور چادر چڑھائے۔
مبارک قاضی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلوچستان بھر سے خاص کر ضلع کیچ سے آئے ہوئے لوگوں کا ایک جم غفیر تھا۔جن میں سیاسی و سماجی ، زبان واد ب سے وابستہ شاعر وادبا،اساتذہ و طلباسمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل تھے۔
نامور شاعر وادیب ،سیاسی کارکنان ،فنکار میر عمر میر ، زبیر مختار، ساجد نور،چندن ساچ،یوسف معیار،عبید شاد ، عابد علیم،غفور شاد،نعیم ، قاضی، وحید قاضی ،بہار علی گوہر،گلزار دوست معروف بلوچی افسانہ نگار ڈاکٹر حنیف شریف کے والدہ بی بی نسیمہ بلوچ ودیگربھی شریک تھے۔