ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن وجبری گمشدگیوں کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع ڈیرہ بگٹی میںپاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر آپریشن اور متعدد افراد کی گرفتاری و جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان کےدارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی ومظاہرہ کیا گیا۔

یہ احتجاجی ریلی ڈگری کالج سریاب سے شروع ہوکر بلوچستان یونیورسٹی تک گئی ،مظاہرین نے ڈیرہ بگٹی اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کے ظلم و جبر اور آپریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں پاکستان آرمی کے یلغار اور بربریت کو بند کرکے جبری طور لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

مظاہرین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی ، طلباء تنظیموں کے کارکنان، بلوچ وومن فورم سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئیں اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی میں جاری پاکستانی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا رواں ہفتے ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کردہ آپریشن مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment