اوستہ محمد میں ہندو تاجر کے گھر میں دھماکا،مشکے وکوئٹہ میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میںہندو تاجر کے گھر میں دھماکے سے 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشکے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورکوئٹہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

اوستہ محمد میں پرانی مچھلی مارکیٹ سٹی میں ہندو تاجر سیٹھ جگدیش کمار سیٹھ روشا کے گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے گھر کی دیوار گرگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 2خواتین بچوں سمیت 6افرادزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کولاڑکانہ اسپتال ریفرکر دیا گیا۔

دھماکے کی نوعیت کاپتہ نہیں چل سکا۔

جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے گھر کا محاصرہ کر کے شوہداکھٹی کرنے لگے جبکہ دھماکہ کی آواز شہر میں گونج اٹھی لوگوں میں خوف حراس پھیل گیا ۔

دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے مشکے میں جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے مشکے ندی میں فائر کرکے 37 سالہ رحیم داد ولد امیت محمد حسنی ساکن کالار مشکے کو قتل کردیا۔

اس سلسلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے ذیلی انسانی حقوق ادارے پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے رواں ہفتے 5 جون کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے رحیم داد کو آج مشکے میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈز نے بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گھناؤنا فعل انصاف کی فوری ضرورت اور استثنیٰ کے خاتمے کو اجاگر کرتا ہے۔ ہم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کے لیے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے پیر محمد روڈ قلندر مکان کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مرحوم کی شناخت 50 سالہ اقبال ولد حسن بادشاہ سے ہوئی جو پیر محمد روڈ قلندر مکان نچاری روڈ کا رہائشی تھا۔

لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment