واگنر سربراہ پریگوژن کو پوٹن نے قتل کیا ،یوکرینی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو : روئٹرز

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ طیارہ حادثہ میں واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کے پیچھے پوٹن ہیں۔

ایک تقریر میں زیلنسکی نے مزید کہا کہ اس نے پریگوژن کو مارا ، کم از کم ہم سب کے پاس یہ معلومات ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی اور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی صدر اب سیاسی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔

تئیس اگست کو ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے واگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن اور دیگر 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment