برطانیہ کا کرائے کے فوجی تنظیم واگنر کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

برطانیہ نے یوکرین میں لڑنے والی روس کے کرائے کے فوجی تنظیم واگنر کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واگنر کو بلیک لسٹ کرنے کا مطلب یہ ہوا کہ اسے بھی القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپ کی فہرست میں ڈال دیا جائے گا۔ یعنی برطانوی قوانین کے تحت کرائے کی اس فوجی تنظیم کا رکن ہونا یا اس کی حمایت کرنا ایک جرم ہو گا۔

برطانوی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے روس کے کرائے کے فوجی گروپ واگنر کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ کے قوانین کے تحت اس گروپ سے تعلق رکھنا یا اس کی حمایت کرنا ایک مجرمانہ فعل ہو گا۔

فوٹو : روئٹرز

اس حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق سن 2000 کے ایک ایکٹ کے تحت واگنر گروپ پر پابندی سے متعلق اقدامات کے لیے ایک مسودہ بدھ کے روز ہی برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

معروف برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے حوالے سے بتایا کہ واگنر گروپ لوٹ مار، تشدد اور وحشیانہ قتل میں ملوث رہا ہے۔ واگنر ایک پرتشدد اور تباہ کن تنظیم ہے جس نے ولادیمیر پوٹن کے لیے بیرون ملک روس کے لیے فوجی ہتھیار کے طور پر کام کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، ایک طرف جہاں پوٹن کی حکومت اپنے پیدا کردہ عفریت کے ساتھ سلوک کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے، واگنر کی تسلسل سے عدم استحکام کی سرگرمیاں صرف کریملن کے سیاسی مقاصد کو پورا کرتی رہی ہیں۔

واگنر کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت بلیک لسٹ کرنے سے کرائے کے فوجیوں کی یہ تنظیم بھی القاعدہ اور نام نہاد اسلامک اسٹیٹ(داعش) جیسے دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment