فلپائن میں مکان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے دو منزلہ مکان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ 3 آتشزدگی سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق مکان کو رہائش کے ساتھ کپڑوں کی پرنٹنگ اور گودام کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مکان کا مالک، اس کے رشتہ دار اور ملازمین شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دو منزلہ مکان میں آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment