بلوچستان ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کو دالبندین، ضلع چاغی، بلوچستان کے قریب معدنیات کی تلاش کے لیے 501 مربع کلومیٹر کا رقبہ الاٹ کیا گیا ہے۔
بلوچستان مائنز اور معدنیات کی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے نجی پٹرولیم کمپنی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کو معدنیات کی تلاش اور دریافت کے لئے بلوچستان کے علاقے دالبندین، ضلع چاغی کے درمیانی علاقوں میں 501 مربع کلومیٹر زمین کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کمپنی کا مؤقف ہے کہ ان علاقوں میں معدنیات کی دریافت اور کام کرنے کا مقصد پاکستان کو معدنیات میں مزید ترقی ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کردی ہے۔
محکمہ معدنیات بلوچستان اور پلاٹینم مائنگ پرائیویٹ کمپنی کے درمیان ضلع لورالائی کے تحصیل میختر میں فلورائٹ کے مائنگ اور اسکی مکمل پروڈکشن تک 3 ارب روپے کا جوائنٹ وینچر معاہدہ پر دستخط سربراہ BMRL سعید سرپرہ اور سی ای او PMC و صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس اسماعیل ستار نے کئے۔
اس موقع پربلوچستان کے مشیر معدنیات میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ حکومت ،بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔
مشیر میر عمیر نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بلوچستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں سنجیدہ ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس اسماعیل ستار نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا اور اس میں مقامی لوگوں کی مکمل شراکت ،روزگار ،صحت ،تعلیم اور آبنوشی کو ترجیح دی جائے گی۔
واضح رہے بلوچستان میں اس وقت مختلف مقامات پر پاکستانی و بیرونی کمپنیوں کی جانب سے معدنیات کے مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ ابتک بلوچستان حکومت اور محکمہ معدنیات کو درجنوں مزید مائننگ کے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔