لاپتہ آصف و رشید بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف اسلام آباد میں کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

لاپتہ آصف و رشید بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں کیمپ قائم کرلیا گیا ہے ۔

لاپتہ آصف اور رشید بلوچ کے عدم بازیابی کے پانچ سال مکمل ہونے پر 29 اگست تا 31 اگست تک تین روزہ احتجاجی کیمپ جبکہ 31 اگست کی شام 4 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ آصف اور رشید کی عدم بازیابی کو 31 اگست 2023 کو پانچ سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ کرنے کے بعد آصف اور رشید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کی جاچکی ہے۔ ان کے ساتھ گرفتار دیگر ساتھی بازیاب ہوئے، آصف اور رشید کے بارے میں ہمیں آج تک کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے۔جس سے خاندان مکمل اذیت کا شکار ہے۔

اہلخانہ نے کہاکہ آصف اور رشید کی بازیابی کیلئے 29 اگست 2023 کو دارلحکومت اسلام آباد پریس کلب کے سامنے تین روزہ کیمپ لگانے کے بعد 31 اگست شام 4 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

واضع رہے کہ 31 اگست 2018 کو نوشکی میں زنگی ناوڑ پکنک پر جانے والے دس افراد کو لاپتہ کیا گیا، مذکورہ افراد کی زیر حراست تصاویر بھی شائع کی گئیں اور میڈیا پر اس حوالے سے خبر بھی شائع کی گئی۔تاہم بعدازاں مذکورہ افراد کو لاپتہ رکھا گیا۔

لاپتہ ہونے والوں میں باقیوں کو دو سال کے دوران مختلف اوقات میں چھوڑ دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے آصف اور رشید بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ آصف و رشید کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کوئٹہ، کراچی اور اسلام میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرچکے ہیں جبکہ اس حوالے سے لاپتہ افراد کمیشن میں بھی حاضر ہوتے رہے ہیں تاہم ان کے پیاروں کی واپسی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment