پریگوزن نے اپنی زندگی میں بہت سنگین غلطیاں کیں اور پھر نتائج بھگتے،پوتن

0
134

روسی صدر پوٹن نے طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزِن کے بارے میں پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور پریگوزن کی “سنگین غلطیوں” کا حوالہ دیا۔

پوٹن نےپہلی مرتبہ اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے کے مسافروں نے یوکرین کے خلاف جنگ میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔

ٹیلی ویژن پر یوکرین کے ڈونیٹسک کے جزوی مقبوضہ علاقے میں اپنے مقرر کردہ لیڈر ڈینس پش آئیلن کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسی لیڈر نے کہا،” ہمیں یہ سب یاد ہے، ہم جانتے ہیں اور ہم اسے فراموش نہیں کریں گے۔”

پوٹن نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریگوزن کو 1990 سے جانتے تھے۔ انہوں نے پریگوزن کو ایک ایسا شخص بتایا جس کی “قسمت دشوار تھی ۔”

انہوں نے کہا،” پریگوزن نے اپنی زندگی میں بہت سنگین غلطیاں کیں اور پھر نتائج بھگتے، اپنے لیے بھی اور اپنے مقصد کے لیے بھی جو گزشتہ چند ماہ میں ظاہر ہوئے۔ وہ ایک قابل شخص تھے۔ایک قابل بزنس مین۔”

یوگینی پریگوزِن روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ’شیف‘ کے طور پر جانے جاتے تھے اور جنھوں نے ان کے خلاف ایک مسلح بغاوت کی سربراہی کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here