بلوچستان کے علاقے سوراب میں زمینداروں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بند کردی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گدر گرڈ اسٹیشن کے سامنے زمینداروں نے بجلی کی طویل بندش اور واپڈا کے ظلم و ستم کیخلاف ہڑتال کرکے مرکزی شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردی ہے۔
زمینداروں کا کہناہے کہ حکام بالا بجلی کی مسلسل فراہمی اور واپڈا کی زیادتیوں کا نوٹس لے ۔