نامور وکیل وانسانی حقوق کارکن ایمان مزاری کی اغوا نما گرفتاری

0
150

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں نامور وکیل اور انسانی حقوق کارکن ایمان مزاری کوفورسز نے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کرکے بعد ازاں ان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہےکہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے میری بیٹی ایمان مزاری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اہلکار پورے گھر میں ادھر ادھر پھرتے رہے، ایمان اپنے کمرے میں سو رہی تھی، اہلکاروں نے انہیں کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیے۔

شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اورفون بھی لے گئے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ ایمان مزاری ،پاکستانی فوج کی سیاست ، کاروبار ،جبری گمشدگیوں و قتل غارت ،ناانصافیوں ،انسانی حقوق کی پامالی ودیگر کرپشن میں ملوث کردار کے سخت ناقد ہیں۔وہ بلوچ لاپتہ افراداور بلوچ طلبا سمیت ریاستی ظلم وجبر کے شکار تما م افرادکی ایک توانا اور موثرآوازکے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی فسطائی پالیسیوں کو اون کرنے والے نگران حکومت کے آتے ہی تمام اختلا فی آوازوں پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here