کراچی سے اسلام آباد جانے والی کوچ کو خوفناک حادثہ،18افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کےمرکزی شہر کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے 16 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں،حادثے میں 18 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ڈیزل کےڈرم رکھےہوئےتھےجس کی وجہ سےبس میں آگ لگی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment