بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز نے آٓپریشن کے نام پر ایک جارحیت کو دوران 5 افراد کوحراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت شاہ زیب ولد رحمدل ،عارف ولد پنڈوک،بہار ولدجان محمد، عزیز ولد اسلم اورندیم قادر بخش کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات گئے فورسز نے تمپ کے علاقے کونشکلات میں پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی اور خواتین و بچوں کو ہراسا ں کرنے سمیت تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسزنے شہید کامران نودی کے قبرکی بے حرمتی سمیت ان کے اور بلوچی انقلابی گلوکارمنہاج مختار کے گھروں میںگھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین و بچوں کو ہراساں کیا۔