ضلع کیچ : تمپ میں فوجی جاریت ، 7 افراد لاپتہ ،2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے خیر آبادمیں گذشتہ روز اعلیٰ صبح پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے میں گھروں کا گھیراؤ کرکے کئی گھروں میں گھس کر 7 کے قریب افراد جبری لاپتہ کردیا ۔

جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت لیاقت ولد ناگمان، ستار ولد اللہ بخش، ریاز ولد حیدر، نامعلوم الاسم ولد خلیل سے ہوئے ہیں جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت نہیں تاحال نہیں ہوا ہے ۔

دوسری جانب فورسز نے 2 افراد کی لاشیں سول ہسپتال تربت میں پہنچادی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

جبکہ علاقائی ذرائع کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں  جمعرات کی الصبح سے دشت اور تمپ کے درمیانی واقع مزنبند اور زامران کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا جو جمعہ تک جاری رہا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جمعہ کے روز فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فورسز اور 2 سرمچار ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے سرمچاروں کی شناخت جعفر عرف ثنا ولد محمد رحیم سکنہ دشت ھسادی اور کامران عرف نودی سکنہ کونشکلات تُمپ کے ناموں سے ہوئی ہیں ۔

دونوں کی نعشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment