خضدارو کولواہ میں فورسز پرحملے، منگچر میں فورسزکی جارحیت، متعدد افراد گرفتارو لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضداراورو کولواہ میں پاکستانی فورسز پردو مختلف حملے ہوئے جبکہ منگچر میں فورسزنے دوران جارحیت متعدد افراد گرفتارکرکر لاپتہ کردیا ہے ۔

ضلع خضدار میں آر سی ڈی روڑ پر چمروک کے مقام پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے لے لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز ایف سی اور پولیس کی موٹر سائیکلوں پر گشت کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کولواہ کے علاقے مالار میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دریں اثنا قلات کے علاقے منگچر میں بدھ کے روز فورسز نے بازار میں آپریشن کے نام پر دوران جارحیت کئی دکانداروں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی بڑی تعداد نے بازار میں گھس کر متعدد دکانداروں کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔ تاہم تاحال مذکورہ افراد کی شناخت اور تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

گذشتہ روز منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر مسلح افراد کے حملے میں فورسز کے2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک ساجد احمد اور نائیک باچا رحمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment