یورپی یونین ناکام ،یورپی اقوام کی فیڈریشن کے قیام کی تجویزپیش

0
139

جرمنی کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے یورپی یونین کی جگہ ایسی یورپی اقوام کی فیڈریشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، جو اراکین کی خودمختاری کو تحفظ فراہم کر سکے۔

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے اتوار کے روز مشرقی جرمنی کے شہر میگڈ برگ میں پارٹی کی ایک کانفرنس کے دوران یورپی یونین کو ایک ناکام منصوبہ قرار دیا۔

اس تقریب میں پارٹی کے سیکڑوں مندوبین نے شرکت کی اور جو قرار داد منظور کی گئی اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ بلاک (یورپی یونین) آب و ہوا اور امیگریشن جیسے مسائل سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ کرنسی کے طور پر یورو کی قطی حمایت نہیں کرتی۔

تاہم اے ایف ڈی نے اپنی قرارداد میں جرمنی پر اس بات کے لیے زور بھی نہیں دیا کہ وہ یورپی یونین سے الگ ہو جائے۔ گزشتہ جون میں پارٹی کے ایک سابقہ مسودے میں یورپی یونین کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم اس بار یہ مطالبہ بھی نہیں کیا گیا۔

اس بار کی قرارداد میں البتہ یہ کہا گیا ہے کہ اے ایف ڈی، یورپ کی اقتصادی اور برادری کے مفاد پر مبنی ایسے ممالک پر مشتمل ایک یورپی اقوام کی فیڈریشن قائم کرنا چاہتی ہے، جو رکن ممالک کی خودمختاری کا تحفظ فراہم کرتی ہو۔

اس ہفتے کے اواخر میں ہونے والی اس کانفرنس میں آئندہ برس ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے پارٹی کو ایک پروگرام تیار کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اے ایف ڈی نے یورپی یونین کے پارلیمانی رکن میکسمیلیان کرہ کو یورپی یونین کے لیے اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیا تھا۔ کرہ یورپی پارلیمنٹ میں فی الوقت ایک قانون ساز ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اے ایف ڈی یورپ کی سب سے دلچسپ دائیں بازو کی جماعت ہے۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے یورپی یونین سے متعلق اپنی حکمت عملی پر غور و خوض اس وقت شروع کیا ہے، جب امیگریشن مخالف پارٹی کی جرمنی میں حمایت میں بڑھتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ہی پارٹی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے خوب فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس جماعت کو اٹھارہ سے 23 فیصد تک جرمن عوام کی حمایت حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here