منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،لیاری سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لیاری میں ایک گھر سے 60 سالہ شخص کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے لاش برآمد ہوئی ہے ۔

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ جوہان کراس بازار میں تقریباً ساڑھے آٹھ بجے شام کوپیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک ملنگ ٹائپ مخبوط الحوس شخص تھا جو کئی سالوں سے جوہان کراس بازار میں تھڑوں پر رہتا تھا۔

لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بلوچ علاقے لیاری کلا کوٹ میں ایک گھر سے 60 سالہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش کے ٹکڑے الگ الگ ٹب میں ڈالے گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور لاش دو دن پرانی ہے، جبکہ لاش کے ٹکڑوں کو الگ الگ ٹب میں ڈالا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ مقتول اسلم کے ساتھ اس کی دوسری بیوی اور 3 بیٹیاں مقیم تھیں، تاہم ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے، بیوی نے بیٹیوں کے ساتھ مل کر اسلم کا قتل کیا یا کروایا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم دوسری بیوی کے بھائی فیصل کو حراست میں لے لیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment