بلوچستان میں مذہب کے نام پر کسی کوقتل و غارت کی اجازت نہیں دینگے،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ و آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تربت میں اسکول ٹیچر راؤف بلوچ کا قتل پرانی ریاستی ایجنڈے کا حصہ ہے لیکن بلوچ قوم دوستوں نے ریاست کے اس مذہبی ایجنڈے کو ہمیشہ ناکام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث افراد کو بلوچ قوم پہچان چکی ہے۔میں اپنی قوم سے درخواست کرتا ہوں وہ پاکستانی ریاست کے اس پروپگنڈہ کو سمجھیں ریاست مذہب کے نام پر ایسے حرکت پہلے خیبر پختوانخواہ اور گلگت بلتستان میں کرچکا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہم ایسے واقعات کی مذمت نہیں کرینگے بلکہ ریاست کے ایسے ہتھکنڈوں کو طاقت سے روکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ مذہب کے نام پر بلوچستان میں قتل و غارت شروع کرے چاہیے وہ کوئی ملا ہو یا کوئی اور ریاستی کٹ پتلی ہم اس عمل کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہینگے۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1688131216275320832
Share This Article
Leave a Comment